بائیڈن کا پیغام نوروز جھوٹ کا محض ایک پلندہ، ناصر کنعانی
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام نوروز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن کا پیغام نوروز جھوٹ کا محض ایک پلندہ ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ میں تاکید کی ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی قوم سے دشمنی امریکہ کی مستقل خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام نوروز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی قوم سے دشمنی امریکہ کی مستقل خارجہ پالیسی کا حصہ ہے اور امریکی صدر بائیڈن کا پیغام نوروز جھوٹ کا محض ایک پلندہ ہے اور اس قسم کا ڈرامہ ہر سال نئے ایرانی سال کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے رچایا جاتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف غیر قانونی و ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ ایرانی خواتین سے حمایت و ہمدردی کا جھوٹا دعوی امریکی نفاق اور ایران کی حکومت سے امریکی حکومت کی دشمنی کا ایک واضح نمونہ ہے۔