Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے سے الگ ہوکر نہیں رہ سکتے ، سیدکمال خرازی

اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئۓ تہران اور ریاض کے سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے سے الگ ہو کر نہیں رہ سکتے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے اپنے دورہ شام میں شامی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور شام میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا اور خلیج فارس کے علاقے  کی سیکورٹی کے مسائل کے حل کے لئے بہترین راستہ  علاقے کےملکوں کے درمیان کھلے دل سے اور شفاف مذاکرات ہیں جن میں اغیار اور غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت نہ ہو 
انہوں نے کہا کہ یمن میں  پائیدار جنگ بندی  ، محاصرے کا خاتمہ ،  یمنی گروہوں کے درمیان بات چیت کی ماحول فراہمی اور سرانجام یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق ایک حکومت کی تشکیل ،  یمن کے بارے میں جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران یمن میں جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور یمن میں قیام امن میں مدد دینے کے لئے  ہر وقت تیار ہے 
سید کمال خرازی نےصیہونی حکومت کے انسان دشمن جرائم و جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی حکومت میں  انتہائی سخت گیر اور انتہا پسندجماعتوں اور لیڈروں   کی موجودگی فلسطینی مردوں خواتین اور بچوں کی تشویش کی  باعث ہے 
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب عرب ملکوں سے یہ توقع تھی کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لژئے سیاسی میدان میں آگے آئیں گے مگر اس کے برخلاف بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار کرلئے 
اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے شام میں خانہ جنگی کے دوران شامی عوام اور حکومت کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام نے ایران اور روس کی بے دریغ حمایت سے جارح قوتوں کو شکست دی اور شام میں امن و استحکام برقرار ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ شام پر جارحیت اور تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں جو درحقیقت استقامتی محاذ کے ایک مضبوط رکن کے مقابلے میں غاصب اسرائیلی اپارتھائیڈ حکومت کا ساتھ دینا تھا  علاقے کی بعض عرب حکومتیں بھی شامل تھیں 
سیدکمال خرازی نے  اپنے دورہ شام میں شام کے وزیراوقاف محمدعبدالستار سے بھی ملاقات کی 
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے علاقے میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ کا مقابلہ اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ کی راہوں کو مسدود کرنے کےطریقوں پر بات چیت کی اس ملاقات میں اسی طرح مختلف اسلامی مذاہب خاص طور پر شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور عالم اسلام میں نوجوان نسل کے اعتقادات کو نشانہ بنانے کے تعلق سےمغربی ملکوں کی سازشوں  پر خاص توجہ دینے جیسے معاملات زیرغور آئے  ۔انہوں نے شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد سے بھی ملاقات کی 


 

ٹیگس