Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • نئے ایرانی سال میں حکومت کا پروگرام

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ نئے ایرانی سال میں حکومت کا اصل ہدف ملک کی اقتصادی ترقی کا عمل مضبوطی سے آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ افراط زر کو کنٹرول کرنا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام نوروز میں کہا ہے کہ گذشتہ ایرانی سال کے دوران نشیب و فراز آتے رہے اور بعض زاویوں سے تلخ تو بعض زاویوں سے شیرینی کا سال رہا مگر گذشتہ ایرانی سال کے دوران ایرانی عوام نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے مختلف میدانوں میں اپنے ہیرو ہونے کو ثابت کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ایرانی سال فیصلہ کن سال ثابت ہوا۔

صدر مملکت نے ایرانی عوام کو اس بات کا یقین دلایا کہ نئے ایرانی سال میں حکومت عوام سے کئے جانے والے اپنے وعدے پورے کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی اور معیشت کو بہتر بنانے، بدعنوانی کے خلاف مہم تیز، افراط زر کو کنٹرول، پیداواری عمل آگے بڑھانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی انتھک کوشش کی جائے گی۔

صدر مملکت نے خارجہ پالیسی کے بارے میں بھی کہا کہ حکومت کا رویہ شروع سے ہی متوازن سفارتکاری، اچھی ہمسائیگی اور علاقائی یکجہتی پر استوار رہا ہے اور ایرانی سال چودہ سو ایک اس ایرانی پالیسی کے نتائج کا سال رہا ہے۔  

ٹیگس