Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • کمال خرازی اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے بیروت میں ملاقات اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی اور علاقے کے سیاسی مسائل پر بات چیت کی۔رپورٹ کے مطابق کمال خرازی بدھ کے دن لبنان پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ اور لبنان کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں انجام دیں، ان ملاقاتوں میں عباس عراقچی اور بیروت میں تعینات ایران کے سفیر مجتبی امانی بھی موجود تھے۔کمال خرازی نے لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران لبنان میں عوامی خواہشات اور بیرونی مداخلت کے بغیر جلد سے جلد حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین نے لبنان دورہ سے پہلے شام کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے شام کے صدر، وزیر خارجہ اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس