ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
چین کے دار الحکومت بیجنگ میں آج ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سحرنیوز/ ایران: مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے چین میں ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی، سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے جیسے امور کے علاوہ دو طرفہ دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی۔