ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کا کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور فنی ماہرین کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے تین اور چار مارچ کو ایران کا دورہ اور اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد، ایران اور آئی اے ای اے نے مشترکہ بیان بھی جاری کیا تھا۔
محمد اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت اندرون ملک تیارکی جانے والی مختلف اقسام کی نیوکلیئر میڈیسن ، ملک بھر کے دوسو سے زائداسپتالوں اور طبی مراکز میں تقسیم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی دو نئی نیوکلیئر میڈیسن کا کلینیکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نےکہا کہ اس وقت تمام نیوکلیئر میڈیسن مکمل طور سے اندرون ملک تیار کی جارہی ہیں۔