Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ نے امریکی آبدوز کو اوقات یاد دلا دی

ایرانی بحریہ کے انتباہ کے بعد امریکی ایٹمی آبدوز اپنی شناخت ظاہر کرنے پر مجبور اور ایرانی حدود سے فرار ہوگئی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ امریکی آبدوز خفیہ طریقے سے اور مکمل خاموشی کے ساتھ آبنائے ہرمز میں داخل ہو رہی تھی ، تاہم ایران کی بحریہ کی آبدوز نے اس کا پتہ لگا کر اور سخت وارننگ دیکر سطح سمندر پر آنے اور ایران کے آبی حدود سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ یہ امریکی ایٹمی آبدوز ترقی یافتہ ترین سسٹموں سے لیس تھی اور اس کی کوشش تھی کہ بغیر کسی آواز یا علامت کے، علاقے کے آبی حدود میں داخل ہوجائے۔ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں کو اس خلاف ورزی کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی ۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، امریکہ کو ایسی ہر حرکت کے دوہرائے جانے پر خبردار کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی آبدوز فاتح اور اس میں نصب میزائل، ریڈار اور دیگر سسٹموں کو مکمل طور پر ایرانی بحریہ اور وزارت دفاع کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

ٹیگس