Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے 60 ٹن امدادی سامان افغان شہریوں کے حوالے کیا

ایران کی ہلال احمر امدادی کمیٹی نے گذشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کو ساٹھ ٹن امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، شکر، چاول، کینڈ فوڈ، غلہ اور رہائش اور صفائی کی  اشیا پر مشتمل یہ سامان دوغارون سرحدی گزرگاہ کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی سامان افغانستان کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں رہائش پذیر عوام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ امدادی کھیپ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے تائیباد شہر کے مخیر شہریوں اور تنظیموں نے غربت سے پریشان افغان عوام کے لئے اکٹھا کی ہے۔
یہ امدادی سامان پانچ ٹریلروں کے ذریعے دو مرحلے میں افغانستان پہنچا ہے۔


 

ٹیگس