May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران اور مزاحتمی محاذ نے علاقے میں امریکہ کی ناک رگڑ دی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران شام تعلقات پر امریکہ کی ناراضگی پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے امریکہ، تم غصہ کرو اور اسی غصہ میں مر جاؤ

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورۂ شام پر امریکہ کی ناراضگی پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے ایران کے صدر کے دورۂ شام پر پریشانی کا اظہار کیا ہے اور البتہ شام اور علاقے میں ایران اور مزاحتمی محاذ کے ہاتھوں شرپسند حکومت کی ناک رگڑی جا چکی ہے اور یہ ایک فطری سی بات ہے اور اسے اب شام سے اپنا بوریا بستر سمیٹ لینا چاہیے۔

کنعانی نے امریکہ سے مخاطب ہو شہید ڈاکٹر بہشتی کا معروف جملہ دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ تم غصہ کرو اور اسی غصہ کی شدت سے مر جاؤ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ودانت پٹیل نے ایران کے صدر کے دورۂ شام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور شام کے بڑھتے تعلقات دنیا کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔

ایران کے صدر شام کے دورہ پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی و صیہونی حکومت اور ان کے پالتو تکفیری اور داعشی دہشت گردوں نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا لیکن شام آج بھی سرفراز کھڑا ہے۔

ٹیگس