May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ہم سے غصے میں رہو ، اور غصے میں ہی مرجاؤ!، ترجمان وزارت خارجہ کا امریکہ کو پیغام

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام بلکہ پورے علاقے میں امریکہ کی ساکھ کو مٹی میں ملا دیا گیا ہے جس کا غصہ وائٹ ہاؤس، صدر رئیسی کے دورہ شام پر نکال رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ دمشق پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران اور شام، علاقے میں تخریبی کارروائیاں انجام دیکر ان کے بقول علاقے میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے اس مضحکہ خیز بیان پر ایران کے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایک پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ ایران اور استقامتی محاذ نے علاقے میں ایک شرپسند حکومت کی ساکھ کو مٹی میں ملادیا، اور اس کی غنڈہ گردی کو ختم کردیا، لہذا اس کا آگ بگولہ ہونا، فطری عمل سمجھا جائے گا۔
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے وہ عبارت استعمال کرتے ہوئے جو ایران کے پہلے چیف جسٹس شہید محمد بہشتی نے واشنگٹن سے مخاطب ہوکر کہی تھی، لکھا کہ ہم سے غصے میں رہو اور اپنے غصے میں ہی مرجاؤ۔

ٹیگس