تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز
May ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
تہران میں آج کتابوں کی چونتیسویں بین الاقوامی نمائش شروع ہو گئی۔
سحر نیوز/ ایران: یہ نمائش تہران میں امام خمینی عیدگاہ میں منعقد کی گئی ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جبکہ کتاب ڈاٹ آئی ویب سائٹ پر بھی کتابوں کی اس بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کتابوں کی اس چونتیسویں بین الاقوامی نمائش میں دو سو غیر ملکی بک سیلرز اور سو پبلشرز جبکہ دو ہزار سات سو ایرانی پبلشرز شریک ہیں ۔ اس نمائش میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تیس مہمان اور مجموعی طور پر تقریبا چالیس ممالک شرکت کر رہے ہیں ۔