May ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر سعودی عرب کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی برقراری اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین تیکنیکی ماہرین کے دوروں اور سفارتخانوں اور قونصل خانے کھولے جانے اور سفیروں کی تقرری پر کہا کہ ایران نے سرکاری طور پر سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے حکام اور وزرائے خارجہ کے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں کے دوروں کو مشترکہ تعاون اور مناسب تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مستقبل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی کوششوں کے بارے میں ریاض کے مثبت نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو ماہ کے دوران اچھے اقدامات کیے ہیں اور طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری ظاہر کرتی ہے کہ ہم اس بارے میں سنجیدہ  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے سفیروں کی تقرری سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید فروغ پائے گا۔

ٹیگس