May ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • کتاب کی افادیت اور اہمیت پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کو تہران میں کتابوں کی چونتیسویں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا

سحر نیوز/ ایران: رہبرانقلاب اسلامی آیت  اللہ العظمی خامنہ ای نے کتابوں کی بین الاقومی  نمائش کے دورے کے موقع پر فرمایا کہ سوشل میڈیا کا دائرہ پھیل جانے کے  باوجود کتاب کا اپنا مقام اور اس کی افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو بہترین ثقافت میں ڈھالنے کے لئے  کتاب کی ضرورت ہے اور کتاب کا مقام اپنی جگہ برقرار ہے۔

 آپ نے فرمایا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے بارے میں بھی میری تاکید ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ آج میں نے دیکھا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے کئی اسٹال اس نمائش میں موجود ہیں لیکن پھر بھی میری تاکید یہی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے بارے میں جتنا زیادہ ہوسکے کتابیں لکھی اور تیار کی جائیں تاکہ ہم اغیار کی کتابوں سے بے نیاز ہوجائیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کو تین سال کے وقفے اور کورونا کے خاتمے کے بعد کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا۔

ٹیگس