May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • صدر مملکت نے تہران بین الاقوامی کتاب میلے کا معائنہ کیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں ہونے والے 34ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ کیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا

سحرنیوز/ایران:  ایسنا کی رپورٹ کے مطابق  امام خمینیؒ  عیدگاہ میں ہونے والے 34 ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے کتابوں کے مختلف اسٹالوں کو دیکھا  اور مختلف پبلشر اور نئی چھپنے والی کتابوں پر بات چیت کی۔انہوں نے ناشروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناشروں اور کتاب دانوں کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ تہران میں 34ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں 2 ہزار آٹھ سو پبلشر شرکت کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس