سراوان میں پانچ بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت
May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سراوان کی سرحد پر نامعلوم مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی فوج کے اطلاع رسانی کے مرکز نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم شرپسندوں نے سراوان کی سرحدی چوکی پر حملہ کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سرحدی فورس کے اہلکاروں نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔
اس جھڑپ میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ شرپسند جانی نقصان اٹھانے کے بعد پسپا اور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی کی بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس کے اعلی حکام اس بزدلانہ حملے کا جائزہ لینے کے لیے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔