May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے ورکنگ گروپ کی تشکیل

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے صحت نے علاقائی سلامتی کی سفارتکاری کا عمل آگے بڑھانے کے لئے تہران اور ریاض کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: جنیوا میں سعودی وزیر صحت سے ہونے والی ایک ملاقات میں ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے تہران اور ریاض کی شراکت سے علاقائی سلامتی کی سفارتکاری کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ایران اور سعودی عرب کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے صحت نے علاقے میں حفظان صحت کے فروغ کے لئے سفارتکاری اور دونوں ملکوں کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر صحت نے، صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایران کے ساتھ مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط اور اس سمجھوتے پرعمل درآمد کے لئے ورکنگ گروپ کی تشکیل کے بارے میں ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

ٹیگس