May ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  •  بیلسٹک میزائل خیبر کا پیغام، دشمن میں ہمارے جوانوں کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کی سکت نہیں

ایران کی مسلح افواج نے باریک بینی سے نشانہ بنانے والے ایک اور بیلسٹک میزائل، خیبر کی رونمائی کردی۔اس موقع پر وزیردفاع امیرآشتیانی بھی موجود تھے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے جمعرات کی صبح بیلسٹک میزائل خیبر کی تقریب رونمائی میں کہا کہ یہ میزائل علاقے کی سلامتی اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ خرمشہر چار میزائل کی رونمائی کرکے، ہم عالمی استکبار اور سامراج کے سامنے ڈٹ جانے والے دوست ممالک کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ دشمنوں کے لئے اس میزائل کا یہ پیغام ہے کہ ہم ملک اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے دفاع اور دفاعی میدان میں ترقی کے پابند ہیں اور دشمن طاقتیں اور ان کے آلہ کار جان لیں کہ ان میں ہمارے نوجوانوں کو ترقی و پیشرفت کے راستے کو روکنے کی سکت تک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہائپرسانک اسٹیلتھ میزائل ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی کئی سال پر مبنی دن رات اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔

جنرل محمد رضا آشتیانی نے زور دیکر کہا کہ مختلف میدانوں میں ایران کے دفاعی کارناموں کی رونمائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح بیلسٹک میزائل خیبر کی رونمائی کی گئی۔

ٹیگس