May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کم سے کم اگلے 100 سال تک تیل اور گیس برآمد کرتا رہے گا

ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ سو سال کے لئے تیل اور گیس کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ محسن خجستہ مہر نے ڈیڑھ سو سال قبل ایران کے مسجد سلیمان شہر میں تیل کے پہلے کنوئیں کے افتتاح کی سالگرہ کے موقع پر بتایا کہ موجودہ ذخیروں اور پیداوار کے پیش نظر آئندہ سو سال تک ایران میں گیس اور تیل کی پیداوار کی ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے ذخیرے بھی موجود ہیں جن کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی اس دولت کا تحفظ اور اس سے استفادہ کیا جائے گا۔

نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ نئے ذخیروں کے انکشاف کی رفتار تیز کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ان ذخیروں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں، تاہم ایران خام تیل کی فروخت سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اسی لئے ہمیں پابندیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  محسن خجستہ مہر نے یہ بھی بتایا کہ گیس کے شعبے میں تہتّر فیصد سے زیادہ انکشافات ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انجام پائے ہیں۔ 

ٹیگس