Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران و ترکیہ کے وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی

ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد تہران کا دورہ کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ فون پر گفتگو میں انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون مزید فروغ پائیں گے۔

حسین امیرعبداللہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے ترک ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے علاقائی مسائل میں دونوں ممالک کے تعاون کو اہم قرار دیا اور علاقائی میکانزم کو فعال کرنے پر زور دیا۔

ترکیہ کے نئے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے امیرعبداللہیان کے مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے درمیان اچھے مذاکرات اور تعاون کے تسلسل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں، ایران کے صدر کو ترکیہ کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے ہاکان فیدان نے رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں ایران کے نائب صدر اول محمد مخبر کی موجودگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر بن گئے۔

ٹیگس