Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • دورمار میزائلوں نے ایران کے ایئرڈیفنس کو اور بھی مضبوط بنا دیا: بریگیڈیر صباحی فرد

دور مار میزائلوں کا حصول، ملک کی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیشرفت اور کامیابی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف، جنرل علی رضا صباحی فرد نے فتّاح میزائل کی رونمائی کے بارے میں کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس نے خود اعتمادی، ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ اور فنی اور ایئرڈیفنس سائنس کے ماہرین کو، نمونہ عمل کے طور پر پیش کرکے، پورے فضائی دفاعی سسٹم کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر دور مار میزائل کی ٹیکنالوجی حاصل کی گئی جو ملک کی میزائل صنعت میں بڑے اچھال کا باعث بنی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فتاح ہائپر سانک میزائل کی رونمائی کرکے اپنا نام ان چار ممالک میں شامل کرلیا جو اس میزائل اور اس کی ٹیکنالوجی کے مالک ہیں۔

ٹیگس