Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایران کی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی نے عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ایک اور چمچماتے تمغے پر قبضہ کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے ایران کی تائیکوانڈو اسٹار خاتون ناہید کیانی نے انڈر ففٹی سیون کے عالمی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ ناہید کیانی کا مقابلہ برطانیہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ سے ہوا جس میں انہیں دو راؤنڈ میں ناکامی ہوئی اور یوں وہ چاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

گزشتہ ہفتے ناہید کیانی نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ایران کے مزید چار کھلاڑیوں کا اپنے حریفوں کے ساتھ آج مقابلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گرینڈ پری تائیکوانڈو کے عالمی مقابلے اٹلی کی میزبانی میں دارالحکومت روم میں ہو رہے ہیں جن میں پچپن ممالک کے کھلاڑی شریک ہیں۔ ان مقابلوں کی بنیاد پر اولمپک کی رینکنگ بھی انجام پائے گی۔

ٹیگس