ایرانی پہلوان ہادی ساروی دنیا کے بہترین کھلاڑی کے لئے نامزد
ایرانی پہلوانی چیمپیئن ہادی ساروی، بین الاقوامی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (AIPS) کی طرف سے 2025 کے بہترین مرد کھلاڑی کے اعزاز کے لئے نامزدگی کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد، ایک تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے دہانے پر ہیں۔
سحرنیوز/کھیل: ایرانی گریکو رومن پہلوان اور عالمی چیمپیئن ہادی ساروی کو بین الاقوامی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (AIPS) کی جانب سے 2025 کے بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی ایران کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
ایران کے آمل شہر سے تعلق رکھنے والے اس پہلوان نے لگاتار دوسرے سال عالمی چیمپیئن شپ جیت کر دنیا کے بہترین اسپورٹس اسٹارز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ساروی نے 97 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر ایران کا پرچم بلند کیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے دہانے پر ہیں، جو ایران کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی اسپورٹس حلقوں نے اس نامزدگی کو ملک کے لئے باعثِ فخر قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ہادی ساروی اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔