Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • مغرب کے جھوٹے دعوؤں پر ایران کا ردعمل

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب والے اور امریکی، میڈیا میں اعلان کرتے ہیں کہ ایٹمی مذاکرات ان کے لیے ترجیح نہیں رکھتے ہیں لیکن یہ بات جھوٹ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ مغرب ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کی کوشش میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا خواب یہ تھا کہ ایران کی ایٹمی صنعت کو ختم کر دیں البتہ یہ بات وہ اب نہیں کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ اس کی کوشش میں ہیں۔

بہروز کمالوندی نے ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معاہدوں کے بارے میں اس بات پر زور دیا کہ جو کیمرے آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کے مطابق دوبارہ فعال کیے گئے ہیں، وہ اصفہان کی ایٹمی تنصیبات میں نصب ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے انتیس کیمروں کو ہٹایا گیا تھا کہ انجام پانے والے معاہدے کے مطابق جن میں سے تقریبا دس کیمرے نطنز میں فعال کیے گئے ہیں اور کیمروں میں ذخیرہ ہونے والی معلومات ایران کے پاس رہیں گی اور معاہدے تک پہنچے بغیر آئی اے ای اے کو ان تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

بہروز کمال وندی نے فردو میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی کے بارے میں کہا کہ فردو کی نگرانی سیف گارڈ کے تحت ہے اور وہاں پر کوئی بھی کیمرہ سیف گارڈ سے ماورا نصب نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس