ایران ایشیا کا سب سے بڑا ڈیری پروڈکٹس برآمد کرنے والا ملک: عالمی ادارہ
Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے ادارۂ عالمی ادارہ خوراک و زراعت (فاو) نے اعلان کیا ہے کہ ایران براعظم ایشیاء کا سب سے بڑا دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارۂ خوراک و زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ایشاء کی 17 فیصد دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء سال 2023 میں ایران کی طرف سے برآمد کی جائیں گی اور ایران ایشیاء کا دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھی ایران نے ڈیری مصنوعات بہت بڑی مقدار میں برآمد کی تھیں جن کا حجم 9 ملین ٹن سے زیادہ تھا۔
عالمی ادارۂ خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں ایران کی ڈیری مصنوعات میں اضافہ ہو گا جس کا تخمینہ 1 اعشاریہ 6 ملین ٹن لگایا جا رہا ہے۔