Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی: کیومرث حیدری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل کیومرث حیدری نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی قائم ہے اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی حماقت کی تو اسے وسیع سطح پر اس کا جواب دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج تمام سرحدوں پر تعینات ہے اور بری فوج کے دستے پوری طرح چوکس ہیں۔

جنرل کیومرث حیدری نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے وسیع سطح پر ڈیٹرنٹ قائم کیا ہے۔

ٹیگس