Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • قرآن کریم کی توہین آسمانی مذاہب، انسانیت اور انسانی اقدار کی توہین ہے: ایرانی صدر

صدر مملکت نے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن پاک کی توہین برداشت کو نہیں کرے گا۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ رفسنجان شہر کے نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک جو آزادی اور دوسروں کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں وہ سب سے قیمتی آسمانی کتاب جو انسان کی رہنمائی کے لیے آئی ہے، کی توہین کر رہے ہیں ۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف دو ارب مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین تمام آسمانی مذاہب کی توہین ہے، انسانیت کی توہین اور تمام انسانی اقدار کی توہین ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ اس توہین کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

صدر مملکت نے کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

ٹیگس