Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • جنین میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی، 109 شہید و زخمی، ایران نے کی فلسطینی استقامت کی حمایت

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفترنے فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے جنین کیمپ پر غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت اور زور کی زبان سمجھتا ہے اور وہ سازش اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتا۔

ایران کے نمائندہ دفتر نے جنین واقعہ پر امریکی میگزین نیوزویک کی رپورٹ  کے رد عمل پر کہا کہ ایران کے تجزیے کے مطابق فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے اپنے غضب شدہ حقوق حاصل نہیں کر سکتے اور فلسطینی طرف اور صرف اسرائیل کو طاقت کے زور پر مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، اس لئے ایران فلسطینی استقامت کی جانب سے مدد کی ہر قسم کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جنین کیمپ پر 9 میزائل داغے جس کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور 100کے قریب زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 15 فلسطینیوں کو صیہونی دہشتگردوں نے گرفتار بھی کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں جنین میں واقع مسجد "محمود طوالبه" پر بھی بمباری کی گئی۔ فلسطینیوں نے اپنی ایک جوابی کاروائی کے دوران اسرائیل کے 2 کواڈ کاپٹر کا شکار کیا ہے۔

الجزیرہ مباشر نے صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جنین میں اپنی دہشتگردی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے جس میں تقریبا ایک ہزار غاصب دہشتگرد حصہ لیں گے۔

ٹیگس