Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن گیا، ہندوستان و پاکستان، روس اورچین کا خیر مقدم

آج ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

سحر نیوز/ ایران: شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہ اجلاس میں ایران کی مستقل رکنیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایران آج SCO اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں ایس سی او کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، دنیا کو معاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے، رابطوں کے فروغ کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے، سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی اس تنظیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے مرکزی کردار سے عالمی سطح پر عادلانہ نظم برقرار کرنے کی پابند ہے۔

چین کے صدر شی‌جین ‌پینگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی اس تنظیم میں رکنیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یانگ منگ نے جمعے کے روز ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونی گفتگو میں اعلان کیا تھا۔

ٹیگس