ایران اور عراق کے مابین سیکیورٹی معاہدہ
ایران کی وزارت خارجہ میں عراقی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے دوجانبہ مسائل کے حوالے سے مذاکرات کئے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ میں عراقی امور کے ڈائریکٹر موسی طباطبایی نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے اعلی سفارتکار علی باقری کنی کے دورہ بغداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فریقین نے دوجانبہ، علاقائی اور سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے سمجھوتے پر عمل در آمد پر تاکید کی گئی۔
واضح رہے کہ علی باقری کنی نے پیر کے روز ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کے 5 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے عراق کا دورہ کیا اور اس دورے میں انہوں نے عراق کے صدر، وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت عراق کی اہم اہلسنت اور عیسائی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں علاقے اور عالمی تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔