Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • زاہدان تھانے پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد ہلاک

زاہدان کے تھانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس جنرل جلیلیان نے کہا ہے کہ شہر زاہدان میں آج صبح 4 دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، ہونے والے حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں پولیس کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تھانے میں عام شہریوں کی طرح  آئے اور پھر اس کے بعد انہوں نے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ زاہدان شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

اس سے قبل صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کی سیاسی و سلامتی کے امور کے معاون علی رضا مرحمتی نے کہا تھا کہ آج صبح 7 بجکر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا ۔

ٹیگس