Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • زاہدان کے دہشتگردانہ حملے پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی ڈرامائی خاموشی

ایران کے ادارۂ انسانی حقوق کے سربراہ نے زاہدان کے دہشتگردانہ حملے پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی ڈرامائی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کے انسانی حقوق کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے زاہدان کے دہشتگردانہ حملے اور پولیس کے دو جوانوں کی شہادت پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ جب دہشتگردوں، قاتلوں اور جرائم پیشہ افراد کی حمایت بند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایرانی پولیس کے دو جوانوں کو شہید کیا، انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار کہاں ہیں، کیوں انہوں نے ڈرامائی خاموشی اختیار کی، اب ان کے چہرے سے دوغلی پالیسی کا نقاب اترنا چاہئیے اور ان مظلوم شہیدوں کو انصاف ملنا چاہئیے۔

زاہدان کی ’’مسجدِ مکی‘‘ کے امام جماعت مولوی عبدالحمید نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیستان و بلوچستان کے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو خراب کرنے والے ہر اقدام سے اجتناب کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں 4 دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے حملہ آور چاروں دہشتگردوں کو مار گرایا تاہم مقابلے کے دوران دو پولیس کے جوان بھی شہید ہو گئے۔

دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے قبول کی۔

ٹیگس