Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران: مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ کے سمولیٹر کی رونمائی

ایران کی فضائیہ نے اپنے مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک جنگ کے سمولیٹر کی رونمائی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف بریگیڈیرجنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ مگ 29 جیٹ فائٹروں کے الیکٹرانک وار فیئر سمولیٹر کی ڈیزائننگ اور پیداوار ایرانی ماہرین کے توسط سے انجام پائی ہے جو کہ سائنسی ایجادات کے میدان میں پیش قدمی پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور احکامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے شہید ستاری ایئرفورس یونیورسٹی کے کیمپس اور مختلف نوعیت کے طیاروں میں نصب کئے جانے والے الیکٹرانک جنگ کے وسائل کے جدید نمونوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیار شدہ مگ 29 جیٹ فائٹر الیکٹرانک جنگ کے سیمولیٹر کو بارہا کامیابی کے ساتھ آزمایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ترقی کے پیش نظر، ایئر فورس اس شعبے اور دیگر دفاعی شعبوں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مگ 29 جیٹ فائٹر الیکٹرانک جنگ کا سیمولیٹر آئندہ چند دن کے اندر، ایئر بیسز کے حوالے کردیا جائیگا۔

ٹیگس