Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے پیرا ایتھلیٹ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ایران کے پیرا ایتھلیٹ نے نیزہ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ اپنےنام کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: ٹریک اور فیلڈ کے دسویں پیرا ایتھلیٹکس بین الاقوامی مقابلے اتوار کے روز پیرس میں شروع ہوئے ہیں جو سترہ جولائی دن جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ایک سو تین ممالک سے ایک ہزار دوسوچھے ایتھلیٹس نے شرکت کی ہے جن میں سے ہر شعبے کی پہلی چار پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پیرس کے پیرالمپکس میں شرکت کا جواز مل جائے گا۔

ایران سے جیولن کے شعبے میں دو گروہوں نے حصہ لیا جن میں ایک گروہ میں جنگ کے دوران معذور ہو جانے والے ایتھلیٹ شامل تھے جبکہ دوسرے گروہ میں قدرتی معذور اور نابینا کھلاڑی تھے۔

جیولن کے شعبے میں ٹوکیو کے پیرالمپک دوہزار بیس کے سلور میڈلسٹ امان اللہ پاپی نے ان بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا اور ساتھ ہی انہوں نے پچاس اعشاریہ صفر نو میٹر کا فاصلہ درج کراتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ایف 57 کلاس میں امان اللہ کا مقابلہ دنیا کے گیارہ پیرا ایتھلیٹس سے تھا جن کا تعلق برازیل، ترکیہ، تھائیلینڈ، کینیا، کیوبا، کیپ ورڈ، لیتھوانیا، انڈونیشیا، فرانس، ازبکستان اور سینیگال سے تھا۔

امان اللہ نے سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فرانس کے پیرالمپکس مقابلوں کے لئے جواز بھی حاصل کر لیا۔

ٹیگس