Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کا 87 سالہ حاجی مرنے کے بعد دوبارہ کیسے زندہ ہوا؟

ایک 87 سالہ ایرانی حاجی جس کو مکۂ مکرمہ میں دل کا دورہ پڑا اور اس کی سانس رک گئی حج و زیارت کے طبی مرکز کی ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد معجزانہ طور پر زندہ ہو گیا۔

سحر نیوز/ایران: ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے حج و زیارات طبی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی مرعشی نے اس واقعے کی  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اتوار کو شام تقریباً 17 بجکر 30 منٹ پر بہت سے ایرانی زائرین مکۂ مکرمہ کے العلیان‌ الماسی ہوٹل میں تھے کہ اس دوران میں ایک ایرانی حاجی کو بے ہوشی کی حالت میں اس ہوٹل کے کلینک میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 87 سالہ  یہ حاجی  کافی عرصے سے دل کی بیماری  میں مبتلا  تھا اور اس  پر دل کا دورہ پڑنے کے ساتھ ساتھ اس کا سانس بھی مکمل طور پر رک گیا  تھا جس پر ہوٹل میں تعینات ایرانی ہلال احمر کی طبی ٹیم نے کام شروع کیا۔

ڈاکٹر مرعشی نے کہا کہ مریض کو انٹیوبیٹ کیا گیا اور فوری طور پر دل کا مساج شروع کر دیا گیا، مریض کو 200 جولز کے ساتھ تین جھٹکے لگائےگئے، اور طبی اقدامات کے علاوہ، بشمول ہر پانچ منٹ میں ایپینیفرین انجکشن اور 300 ملی لیٹر امیڈیرون، اسی وقت سعودی ایمرجنسی نمبر 997 پر کال کی گئی اور سعودی ایمبولینس کے ذریعے مسلسل کارڈیک مساج کے ساتھ ہسپتال میں اسے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ریسیسیٹیشن آپریشن جاری رہا اور آخر کار خدا کے فضل سے مریض کے دل کی دھڑکن واپس لوٹنے لگی اور مریض کو مصنوعی تنفس کے آلے (وینٹی لیٹر) پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا اور اس وقت وہ وہاں اسپتال میں داخل ہے۔

ڈاکٹر مرعشی نے کہا کہ اس مریض کا زندہ رہنا ایک معجزہ کے مترادف ہے، جو خدا کے فضل و کرم کے بعد ساتھیوں کے مناسب، درست اور بروقت اقدامات کا نتیجہ تھا۔

ٹیگس