Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • سیاسی اور معاشی طاقت ایشیا کی جانب پلٹ رہی ہے: ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں ایشین پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی طاقت ایشیا کی جانب پلٹ رہی ہے جسے مغرب روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایشیا کی معاشی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا ایک بار پھر، سیاسی اور معاشی طاقت کے طور پرابھر رہا ہے جو کہ مغربی دنیا کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو چاہئیے کہ ایک دوسرے کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے رواں صدی کے دوران فرق کے باوجود وحدت کے تحت اپنی شناخت حاصل کر لیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایشیا میں مذہب کی جانب رجحان کو اس براعظم اور دیگر براعظموں کے مابین بڑا فرق قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ادیان اور مذاہب کے مابین قربت، انسانیت کی بقاء اور امن و سلامتی، رواداری اور بھائی چارے کی تقویت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے سوئیڈن میں قرآن کریم کی توہین کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی کتابوں، دینی مقدسات بالخصوص قرآن کریم کی توہین ایک گھناونا اقدام ہے اور اس تعلق سے سوئیڈن کی حکومت کے کسی بھی بہانے کو قبول نہیں کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ تہران میں ایشین پارلیمانی اسمبلی کی بجٹ اور پلاننگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس تہران میں جاری ہے جس میں اسمبلی کے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

ٹیگس