Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کا بیان مسترد

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزیروں ابو موسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل اور روس کے مشترکہ بیان کو مسترد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات جاری کرنا ایران اور ہمسایہ ممالک کے دوستانہ تعلقات کے ساتھ منافات رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اچھی ہمسایگی اور باہمی احترام کی پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے خطے کی ترقی اور استحکام کو علاقے کے سبھی ملکوں کی اجتماعی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ماسکو میں عمان کے وزیر خارجہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کی شرکت سے روس اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے اسٹریٹجیک مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات کے بعد روس اور خلیج فارس تعاون کونسل نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں خلیج فارس میں تین ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوے ایک بار پھر دہرائے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ معتبر بین الاقوامی دستاویزات خلیج فارس میں نے تین ایرانی جزیروں ابو موسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ کے ایران سے تعلق رکھنے کو ثابت کرتی ہیں۔

ٹیگس