Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ خطے میں اشتعال انگیز حرکتیں بند کرے: ایران کا امریکہ کو انتباہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ سکیورٹی خلیج فارس کے تمام ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ خطے میں اشتعال انگیز حرکتیں بند کرے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں خلیج فارس کے علاقے میں F-16 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کے امریکی دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں کسی بھی اشتعال انگیز، غیر تعمیری اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کرے اس لئے کہ سکیورٹی خلیج فارس کے تمام ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے علاقائی مسائل کے حوالے سے کبھی پرامن اور تعمیری کردار ادا نہیں کیا اور ایران کسی بھی غیر قانونی اور غیر تعمیری اقدام کی جو علاقائی سلامتی کو متاثر کرتا ہو، پوری حساسیت اور سنجیدگی کے ساتھ نگرانی کرتا ہے۔

 ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کسی بھی اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدام کے بارے میں جو خاص طور پر اس کی سرحدوں کے قریب ہو، نہایت حساس ہے اور اس پر خصوصی توجہ دے گا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سلامتی خلیج فارس کی تمام ریاستوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، امریکی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں کسی بھی اشتعال انگیز، غیر تعمیری اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کرے۔

ٹیگس