Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • سویڈن کے سفیر کو ایران داخلے کی اجازت نہیں: امیر عبداللہیان

 ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہےکہ سویڈن کے سفیر کو ایران میں داخلے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ اس ملک کی حکومت، اسلامی مقدسات کی مسلسل بے حرمتی کو روکنے کےلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کرتی۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے حکم پر سویڈن کے سیفر کے ایران داخلے پر اس وقت تک پابندی لگا دی گئی ہے جب تک اس ملک کی حکومت اسلامی مقدسات کی مسلسل بے حرمتی کو روکنےکےلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کرتی اور اس ملک میں ایران کا سفیر بھی نہیں بھیجا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے سویڈن کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ اسلامی ممالک نے اس حوالےسے اچھے اقدامات کئے ہیں اور ان اسلامی ممالک سے مسلسل رابطے سے ایک متحدہ اور موثر طریقہ کار اپنا کر ان اقدامات سے مقابلہ کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سویڈن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون رابطے پر بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ صرف ایک بیان دینا کافی نہیں ہے بلکہ اس طرح کا اقدام کرنے والے فرد کو گرفتار اور اسے سزا دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس