Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے ختم قرآن کی دعا کیوں پڑھی؟

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین سویڈن میں قرآن مجید کی دوبارہ توہین اور بے حرمتی کی مذمت میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے قرآن کریم ہاتھوں میں لے کر ختم قرآن کی دعا پڑھی اور قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس موقع پر قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی حکومت نے، قرآن مجید کو جلانے کے مذموم عمل کو روکنے کے لئے کوئی موثر قدم نہيں اٹھایا اور سویڈن کے حکام کو یہ جان لینا چاہیے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ دنیا کی دیگرمسلمان حکومتیں بھی شیطانوں کے توہین آمیز اقدامات کے خلاف اپنی دینی غیرت اورعقیدے کا مظاہرہ کریں گی ۔

ٹیگس