Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • قرآ ن پاک کی بے حرمتی کی اجازت، ماڈرن جہالت کی واضح مثال ہے:  ایرانی صدر

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ قرآ ن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ماڈرن جہالت کی کھلی ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں قرآن پاک کو انسان کامل کی ہدایت و نجات کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا آزادی اظہار رائ‏ے نہیں بلکہ ماڈرن جاہلیت کی کھلی اور واضح مثال ہے۔

 صدر ایران نے کہا کہ جاہلیت کی تمام شکلوں کے خلاف جدو جہد کرنا قرآن کریم کے احکامات میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ جدید جاہلیت کے پیروکاروں کے دل قرآن کریم کے بغض و کینے سے لبریز ہیں۔

صدر ایران کا مزید کا کہنا تھا کہ بیداری کی تازہ لہر پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور دنیا بھر کے عوام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کی مذموم ، ناپاک اور غیر انسانی سوچ  بہت جلد عیاں ہو جائےگی۔

ٹیگس