سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا
سویڈش میڈیا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے قتل کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے ٹیلی ویژن چینل "SVT Nyheter" نے دعویٰ کیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب سلوان مومیکا(Slovan Momica) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بدھ کوہوسیو میں ایک گھر سے ایک شخص کی فائرنگ سے چھلنی لاش ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص سلوان مومیکا(Slovan Momica) ہے۔ تاہم سٹاک ہوم پولیس نے ابھی تک اس شخص کی شناخت کے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں، لیکن میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاش کا تعلق ہیمل کے قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ واقعہ کے وقت یہ شخص سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا تاہم سویڈش پولیس فی الحال اس کی نہ تو تصدیق کر رہی ہے اور نہ ہی تردید ۔ سوئيڈن میں پولیس کی آنکھوں کے سامنے قرآن مجید کی کئی بار بے حرمتی کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ سوئيڈن اور ڈنمارک میں مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی باربار بے حرمتی کئے جانے پر دنیا بھر میں اس کی مذمت کی گئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ عراقی عوام نے سوئیڈن میں مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گرین زون میں سوئیڈن کے سفارتخانے کو نذر آتش کردیا تھا۔