Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران: ایکٹرانک جنگ سے متعلق دفاعی سسٹم اور جدید آلات کی رونمائی

گاڑیوں اور ایکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی سسٹم ایسے جدید آلات اور سسٹم ہیں جن کی آج رونمائی کی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: میزائل ڈرون اور الیکٹرالنک جنگ کے شعبوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نئے اسٹریٹجک سسٹم اور آلات کی رونمائی کر کے انھیں اس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری اور کئی دیگر سرکاری حکام کی موجودگی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیکڑوں اسٹریٹجک سسٹم، آلات اور سازوسامان کی رونمائی کی گئی اور انھیں اس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ سسٹم اورآلات ایرواسپیس ادارے، میرین انڈسٹریز آرگنائزیشن، وزارت دفاع سے وابستہ ایوی ایشن اور الیکٹرانک انڈسٹریز کے ادارے، نالج بیسڈ کمپنیوں، نجی شعبے اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے خصوصی مراکز کے سائنس دانوں اور ماہرین کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

مختلف قسم کے جاسوس اور حملہ آور ڈرون طیارے ، مختلف قسم کے فوجی گاڑیاں اورالیکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی سسٹم ایسے جدید آلات اور سسٹم ہیں جن کی رونمائی کی گئی۔

راڈار سسٹم کے ہمراہ کروز میزائل کو فائر کرنے والے مختلف قسم کے ٹرکوں اور تین سو کلو میٹر سے لے کر ایک ہزار کلو میٹر تک مار  کرنے والے سینکڑوں کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔

ٹیگس