Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ویتنام کی پارلیمنٹ کے سربراہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

ویتنام کی پارلیمنٹ کے سربراہ وونگ دین ھوئہ اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران کے مھرآباد ائیرپورٹ پہنچے ہیں جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ مجتبی ذوالنوری نے ان کا استقبال کیا۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کی پارلیمنٹ کے سربراہ وونگ دین ھوئہ اپنے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ اعلی سطحی پارلیمانی اور اقتصادی وفود بھی آئے ہیں۔
وونگ دین ھوئہ اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

ٹیگس