Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • سمنان میں 10 میگاواٹ کے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح

ایران نے سمنان میں 10 میگاواٹ کے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سولر پاور پلانٹ کی لاگت 20 ملین ڈالر ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران نے سمنان صوبے میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے 10 میگاواٹ کا شمسی پاور پلانٹ کا منصوبہ مکمل کرنے کے بعد، اس کا افتتاح کیا ہے۔
شہید حمید باکری شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح صنعت اور معدنیات اور تجارت کے وزیر عباس علی آبادی نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس پاور پلانٹ کے افتتاح سے علاقے کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پلانٹ سالانہ 10 میگاواٹ توانائی پیدا کرسکتا ہے۔

ٹیگس