Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں اڑتے امریکی ایف 35 طیارے ایرانی ریڈار کی زد میں

ایران کی مسلح افواج نے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ایف 35 طیاروں کو ہوائی اڈے سے اڑنے اور خلیج فارس پر پرواز کرنے تک اپنے ہدف پر لئے رکھا۔

سحرنیوز/ایران: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے ائیر ڈیفنس فورس نے علاقے میں ایک اڈے سے پرواز کرنے والے  ایف 35 جنگی طیاروں کو اپنے طاقتور ریڈار کی زد میں لئے رکھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہ آمریکی جنگی طیارے ریڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت رکھنے والے تھے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ طیارے خلیج فارس پر پروازیں کرتے رہے اور اسی مدت میں مکمل طور پر ایرانی ائیرڈیفنس نظام کی زد میں تھے۔

ٹیگس