Sep ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • مراکش میں زلزلہ: ایران کا مدد کے لئے آمادگی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان بھی کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مراکش کی قوم اور حکومت خاص طور پر اس ملک کے وزیر خارجہ کو زلزلے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے ہولناک اورتباہ کن زلزلے میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس