Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی جیل سے پانچ ایرانی قیدیوں کی رہائی

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت پانچ ایرانی قیدی رہا کرائے جانے کی خبـر دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت پانچ ایرانی ‍قیدیوں کو جنھیں غیر قانونی طور پر اور امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جلد ہی رہا کرالیا جائے گا جن میں بعض امریکہ میں ہی رہیں گے جبکہ بعض دیگر قیدی ایران منتقل ہو جائیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کچھ قیدیوں کو کہ جنھیں غیر قانونی طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا جلد ہی رہا کرالیا جائے گا۔

 

ٹیگس