Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ ایسوسی ایشن کا اجلاس

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی یوتھ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 12 ملکوں کے 30 نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر تعلیم حامد علامتی کی قیادت میں ایک ایرانی وفد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ حامد علامتی نے اس اجلاس میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی خود اعتمادی اور علاقائی توانائیوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ، ہمارے ملکوں کے نوجوانوں کے سامنے نئے باب کھول سکتا ہے۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں استحکام اور سلک روڈ کی تجدید کو نوجوانوں کی ترقی اور پائیدار تحریکوں کے آغاز کا ایک موقع قرار دیا۔

اس اجلاس میں ایرانی نوجوانوں نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی راہیں پیش کیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اس وقت نو ملک رکن ہیں جن میں چین، ہندوستان، قزاقستان، قرقیزستان، پاکستان، روس، تاجیکستان، ازبکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران شامل ہیں جبکہ افغانستان، منگولیا اور بلاروس اس کےمشاہد رکن ہیں۔

ٹیگس