Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور ایکواڈور کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات میں فروغ کےلئے منصوبہ سازی پر تاکید

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایکواڈور کے وزیر خارجہ گوستاو مانریک سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایکواڈور کے وزیر خارجہ گوستاو مانریک سے اپنی نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کےلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ایکواڈور کی عارضی رکنیت پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایکواڈور کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہم نے ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی ترقی کی ہے اور ایکواڈور کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ہمارے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے ہمیں مل کر روڈ میپ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکواڈور کے وزیر خارجہ گوستاو مانریک نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکواڈور، ایران کے ساتھ مختلف میدانوں جیسے توانائی، سیاحت اور فرھنگی تعلقات میں کام کرنے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دو طرفہ ملاقاتیں اور مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔

ٹیگس