ایران کی سرگرم سفارتکاری، کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات
Sep ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر دقیق سفارتی صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کی رات برازیل اور نائیجر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔
ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب پارک جن سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی پارک جن سے ملاقات، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد ہوئی۔
ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں۔